یہ کورس دراصل والدین، دادا دادی اور دیگر تمام نگہداشت کرنے والوں کے لیے ہے - نئی آنے والی زندگی سے متعلق ہر فرد کے لیے ہے جو قبل از پیدائش کورس تک رسائی اور بچہ کے ساتھ صحتمندانہ تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔
یہ آپ کے بچہ کے وجود میں آنے سے پہلے ہی، بچہ کے ساتھ تعلقات کی شروعات کرنے سے متعلق نئی سوچ اور نقطہ ہائے نظر کو قبل از پیدائش آپ کے بچے کے ساتھ آپ کے تعلقات کے اس کورس میں دی گئی روایتی معلومات سے مربوط کرتا ہے۔
یہ وضاحت دیتا ہے کہ کیوں اور کیسے آپ اس بچے کے لیے اس قدر اہم ہیں، چاہے آپ بچے کی ماں، والد ، ساتھی، دادا یا دادی ہی کیوں نہ ہوں۔
اس کورس میں ایسا مواد ہے جس پر آپ اعتماد کر سکتے ہیں۔ اس کو سولیھول اپروچ ٹیم میں کلینیکل سائیکالوجسٹس اور ہیلتھ وزیٹرز کے ساتھ کام کرنے والی رجسٹرڈ مڈوائوز کی مدد سیے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں وہی مواد ہے جس طرح سولیھول اپروچ کے یکساں نام سے قبل از زچگی بالمشافہ کورس میں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ میں سے کوئی بالمشافہ کورس میں جائے اور دیگر افراد آن لائن کورس لیں، تو آپ کو بالکل ایک ہی جیسا مواد حاصل ہو گا۔
یہ ایک کورس ہے، علم کے ذریعے ایک سفر ہے۔ اگر آپ مخصوص موضوعات پر معلومات تلاش کر رہے ہوں تو شاید NHS Choices کا آپ کے لیے مفید ہو۔ ہر ماڈیول کو مکمل کرنے میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں۔ اس میں متعامل سرگرمیاں، کوئزز اور وڈیو کلپس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اختیاری وائس اوور بھی موجود ہے۔