اس کورس کے بارے میں
اپنے بچے کو سمجھنا' ہر اس شخص کے لیے ہے جس کے آس پاس ایک نیا بچہ ہے: یہ کورس پیدائش سے 12 ماہ تک کی عمر کے بچے کے بارے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
یہ کورس آپ کو اپنے بچے کے دماغ کی نشوونما اور آپ کے بچے کی جسمانی اور جذباتی نشوونما کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ بچے کی نشوونما کے لیے بچے کے ساتھ آپ کا رشتہ کتنا اہم ہے۔
یہ آپ کے بچے کے ساتھ آپ کے رشتے کو ترقی دینے کے لیے بعد از ولادت کورس پر دستیاب روایتی معلومات کو اس نئے طریقہ کار کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔ اس میں آپ کے بچے کے سونے، کھانا کھلانے، رونے، کھیلنے اور بچوں کی دیکھ بھال کے اختیارات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
اگر آپ پہلے ہی سولیہول طریقہ کار پر مبنی قبل از ولادت کورس 'حمل کو سمجھنا' کر چکے ہیں تو آپ کو احساسات اور مدد کے بارے میں کچھ یونٹس جانے پہچانے لگیں گے۔ اب جب کہ آپ کے پاس بچہ ہے تو آپ اس بارے میں دوبارہ سوچنا چاہیں گے۔ اگر آپ باپ ہیں تو آپ باپ کے لیے ماڈیول کے کچھ حصوں کو پہچان سکتے ہیں، لیکن آپ ان یونٹس کو دوبارہ دیکھنا چاہیں گے۔
کورس میں ایسا مواد ہے جس پر آپ اعتماد کر سکتے ہیں۔ اسے ہیلتھ وزیٹرز نے سولیہول اپروچ ٹیم میں کلینیکل سائیکالوجسٹ سمیت صحت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔
یہ ایک کورس ہے، ایک علمی سفر۔ اگر آپ مخصوص موضوعات پر معلومات تلاش کر رہے ہیں تو آپ NHS Choices پر جانا چاہیں گے۔
کورس میں 11 ماڈیول ہیں، جس میں سے ہر ایک کو مکمل کرنے میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں اور کورس کے اختتام پر ایک سرٹیفکیٹ ہے۔ متعامل سرگرمیاں، کوئز اور ویڈیو کلپس موجود ہیں۔ ایک اختیاری وائس اوور بھی ہے۔
اگر آپ یہ پس ولادتی کورس کر رہے ہیں، تو امکان ہے کہ آپ کا بچہ پیدا ہونے والا ہے۔ اور اگر آپ کا بچہ ہے تو آپ شاید تھکاوٹ محسوس کر رہے ہوں گے! ہم اس بات کی تجویز نہیں دیتے کہ آپ اس کورس کو ایک ہی نشست میں ختم کریں۔ اس میں اخذ کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور یہ چھوٹے چھوٹے حصوں میں سب سے بہتر کیا جا سکتا ہے، شاید ایک وقت میں ایک ماڈیول اگر آپ ایسا کر سکیں۔
کورس کے اختتام تک جاری رکھیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ والدین اور دادا دادی کے لیے کورس میں بہت کچھ ہے (اور آپ کو اپنا سرٹیفکیٹ بھی ملے گا!)